وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نیا طیارہ خریدنے کی سمری مسترد

November 29, 2022

لاہور ( آن لائن ) محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے لئے نیا طیارہ خریدنے کی سمری مسترد کردی ہے اور پنجاب حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ نئے طیارے کی خریداری کا معاملہ بنک فنانسنگ کی طرف لے جائیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے طیارے کی خریداری کی سمری محکمہ قانون کو بھجوا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے براہ راست جہاز خریدنے کیلئے بجٹ منظور نہیں کیا جا سکتا۔ بہتر ہے کہ سمری کو کابینہ کے سامنے رکھا جائے ۔