کرکٹ اور فلمیں قوموں کو جوڑ کر رکھتی ہیں، مریم اورنگزیب

November 29, 2022

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہکرکٹ اور فلمیں قوموں کو جوڑ کر رکھتی ہیں، پاکستان میں کوئی ایسا فرد نہیں جسے کرکٹ سے محبت نہ ہو، بچپن میں کرکٹ اور ہاکی دیکھتی تھی۔

مریم اورنگزیب نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر جیو نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک ٹیم کا آنا دیگر ٹیموں کے لیے دروازے کھول دیتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کپتان بین اسٹوکس کا شکریہ جنہوں نے سیلاب زدگان کے لیے فیس عطیہ کی، وزیراعظم نے ان کے جذبے کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیموں کا دورہ پاکستان ہماری کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے،انگلینڈ کا 17 سال بعد پاکستان آنا تاریخی ہے، عوام پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 17 سال بعد انگلینڈ کی میزبانی کرنا پاکستانی قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے، کرکٹ پاکستان کی ثقافت کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہملک میں کبھی کبھی نفرت دکھائی دیتی ہے لیکن کرکٹ ماحول تبدیل کردیتی ہے۔