مانی اور ویرات کوہلی میں کونسی خوبی یکساں ہے؟

November 29, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو اپنے شوہر، اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شخصیت میں یکسانیت مل گئی۔

حرا مانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں اداکار عامر خان کو ویرات کوہلی سے ان کی تعلیم کے بارے میں سوال پوچھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ویرات کوہلی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں انٹر پاس بھی نہیں ہوں، میں نے گیارہویں جماعت پاس کی اس کے بعد میں انڈر 19 کھیلنے لگا تو آگے نہیں پڑھ سکا۔

بھارتی کرکٹر کا جواب سن کر عامر خان نے کہا کہ میں نے بھی بس انٹر ہی پاس کیا ہوا ہے۔

حرا مانی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’تعلیم کے بارے میں یہ سچ تو میں نے بس تمہیں بولتے ہوئے سنا ہے اور تمہارے بعد اب ویرات کوہلی کو ایسے بات کرتے ہوئے سنا‘۔

جس پر ویرات کوہلی نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ نے انٹر تو پاس کیا ہے نا، میں نے تو اسکول بھی مکمل نہیں کیا۔