مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں، ملالہ

November 30, 2022

فائل فوٹو

نوبل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے مغربی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سب نے میری کہانی سنی ہے، آپ کو ملالہ کی کہانی بھی معلوم ہے لیکن یہ کوئی منفرد کہانی نہیں، یہ لاکھوں افغان لڑکیوں کی کہانی ہے جن میں لیڈر بننے اور تبدیلی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ افغان لڑکیوں کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے تعلیم جیسے مواقع کی ضرورت ہے۔