پی ایس ایکس میں کاروبار کا ملا جلا دن، انڈیکس میں 24 پوائنٹس کی کمی

November 30, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 24 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 24 پوائنٹس کم ہو کر 42 ہزار 348 پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران انڈیکس آج 248 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 515 جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 274 رہی۔

حصص بازار میں آج 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھی ہے جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 768 ارب روپے ہے۔