برطانوی وزیر کھیل نے ہم جنس پرستی کی پٹی باندھ کر میچ دیکھا

December 01, 2022

دوحہ (جنگ نیوز) برطانیہ کے وزیر کھیل اسٹیورٹ اینڈریو جو ایک کھلے ہم جنس پرست ہیں انہوں نے انگلینڈ اور ویلز کے درمیان میچ ہم جنس پرستوں کی علامت ’’ون لوو‘‘ (One Love) کی پٹی بازو پر باندھ کر دیکھا۔ حالانکہ انگلینڈ اور ویلز ان 7 ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے فیفا اور ورلڈکپ انتظامی کمیٹی کی جانب سے ایسے بازوبند پر پابندی کی پیروی کی۔