بھارتی ریاست گجرات میں ریاستی انتخابات کا پہلا مرحلہ،ووٹنگ جاری

December 01, 2022

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست گجرات میں ریاستی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ووٹنگ وقت شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی جہاں اصل مقابلہبی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان ہے۔

رپورٹس کے مطابقگجرات کے 19 اضلاع میں پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے 788 امیدوار میدان میں ہیں اور تقریباً 2.39 کروڑ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ووٹروں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق گجرات ریاستی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 5 دسمبر کو ہوگا جبکہنتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا