صدر جو بائیڈن کے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ آئس کریم کے مزے

December 01, 2022

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ آئس کریم کھاتے ہوئے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون چار روزہ دورہ امریکا پر واشنگٹن میں موجود ہیں۔

صدر جو بائیڈن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپلوڈ کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میکرون کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ان کی بیگمات سامنے ہی موجود ہیں۔

دونوں صدور نے اطالوی ریسٹورنٹ میں آئس کریم کھائی، جو بائیڈن نے تصویر کو کیپشن دیا کہ ’شہر میں کچھ دوستوں کا استقبال‘۔