امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز میں آتشزدگی، 9 اہلکار زخمی

December 01, 2022

یو ایس ایس ابراہم لنکن، فائل فوٹو

کیلیفورنیا کے قریب موجود امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز میں آگ لگنے سے 9 اہلکار زخمی ہوگئے۔

امریکی بحریہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 29 نومبر کو یو ایس ایس ابراہم لنکن میں آتشزدگی ہوئی۔

جہاز کے عملے نے فوری طور پر آگ بجھائی، 9 اہلکار معمولی زخمی ہوئے اور انہیں جہاز پر ہی طبی امداد دی گئی۔

یاد رہے کہ تقریباً ڈھائی برس قبل امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس بونہوم رچرڈ پر آتشزدگی سے 21 اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ بحری جہاز کو اتنا نقصان پہنچا کہ اسے اسکریپ کر دیا گیا۔