نیو یارک، لا تعداد چوہے ختم کرنے کیلئے ملازمت کا اشتہار

December 03, 2022

فائل فوٹو

امریکی شہر نیویارک کے میئر نے چوہے ختم کرنے کے لیے نوکری کا اشتہار جاری کردیا اور ساتھ ہی تنخواہ اور دیگر تفصیلات بھی بتادیں تاکہ ملازمت کے خواہشمند افراد کو ہاں یا نہیں کہنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

یکم دسمبر کو میئر ایرک ایڈمز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے چوہوں سے زیادہ کسی چیز سے نفرت نہیں ہے۔

ایرک ایڈمز نے لکھا کہ اگر آپ کے پاس نیویارک سٹی کے بے لگام چوہوں سے لڑنے کے لیے عزم، حوصلہ اور انہیں مارنے کی زبردست مہارت ہے تو یہ نوکری آپ کا انتظار کر رہی ہے۔

نیویارک کے میئر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ نوکری کا اشتہار بھی شیئر کیا جو کہ ان کی آفس کی طرف سے جاری ہو ا ہے۔

اس سرکاری ملازمت کی تنخواہ 1لاکھ 20 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سالانہ بتائی گئی ہے۔