گرل فرینڈ کے 35 ٹکڑے کرنے والے کی جیل میں زندگی کیسی گزر رہی ہے؟

December 03, 2022

فائل فوٹو

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اپنی گرل فرینڈ شردھا نامی لڑکی کو قتل کرنے والے آفتاب پونا والا کے حوالے سے جیل کے اندر کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آفتاب پونا والا زیادہ تر وقت تہاڑ جیل میں اکیلا رہتا ہے اور کسی سے بات نہیں کرتا تاہم کبھی کبھار وہ دیگر قیدیوں کے ساتھ شطرنج کھیلتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آفتاب جیل نمبر 4 کے سیل نمبر 15 میں دو قیدیوں کے ساتھ بند ہے جن پر چوری کا الزام ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم عدالت، پولی گرافک اور نارکو انالیسس ٹیسٹ میں اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 26 سالہ شردھا والکر ممبئی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کال سینٹر میں کام کرتی تھی جہاں اس کی 28 سالہ آفتاب امین پونا والا سے دوستی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ملزم نے اپنی دوست شردھا کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑوں کو 18 دن تک فرج میں رکھا، جسے بعد میں دلی کے مختلف مقامات پر پھینک دیا گیا۔