مریم اورنگزیب کی خالہ سابق سینیٹر نجمہ حمید کا انتقال، پارٹی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

December 03, 2022

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ اور سابق سینیٹر نجمہ حمید گزشتہ شب انتقال کر گئیں۔

اہل خانہ کے مطابق مرحومہ نجمہ حمید کی نماز جنازہراولپنڈی میں اتوار 4 دسمبر کو بعد نماز ظہر ان کی رہائش میں ادا کی جائے گی۔

نجمہ حمید رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بڑی بہن تھیں، وہ مارچ 2015 سے مارچ 2021 تک مسلم لیگ ن کی سینیٹر رہیں۔

وزیراعظمشہباز شریف کی اہل خانہ سے اظہار تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر پارلیمنٹیرین بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی سربلندی، جمہوریت، ملک اور پارٹی کے لئے بہن نجمہ حمید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجمہ حمید نظریاتی، بااصول، بہادر، شفیق اور باوفا شخصیت تھیں۔ افسوس! محبت کرنے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نجمہ حمید پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھیں، ان کی وفات بڑا نقصان ہے۔ وہ قائد محمد نواز شریف اور مرحومہ بیگم کلثوم صاحبہ کی قریبی اور بااعتماد ساتھی تھیں۔

مرحومہ بیگم کلثوم کی سیاسی جدوجہد میں نجمہ حمید نے نہایت جرات و بہادری سے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔

نوازشریف کی سینئر رہنما نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس

مسلم لیگ (ن) کےقائد محمد نواز شریف نے پارٹی کیسینئر رہنما نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہنجمہ آپا ہم میں نہیں رہیں،

ان کی وفات سے ہمیشہ ساتھ نبھانے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا، ان کی کمی پوری نہیں ہوسکتی۔

نجمہ حمید شفیق، غم گسار بہن، راست گو اور پختہ نظریات پر کاربند رہنما تھیں۔ وہ اخلاص اور سیاسی تدبرکا پیکر، پارٹی کی پہچان اور اثاثہ تھیں۔

کسی طوفان میں نجمہ حمید کبھی نہ گھبرائیں، ہمیشہ سیاسی نظریات، پارٹی سےوفا نبھائی، بیگم کلثوم جب سیاسی جدوجہد کر رہی تھیں تو نجمہ حمید سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھیں

بیگم کلثوم صاحبہ اور نجمہ آپا بہنوں کی طرح تھیں، پاکستان،نظریہ پاکستان، جمہوریت ان کی سوچ اور روح میں سموئے ہوئے تھے۔

ملک وقوم، پارٹی اور جمہوریت کے لیے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں۔

بہن طاہرہ اورنگزیب اور بیٹی مریم اورنگزیب سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتا ہوں۔

چوہدری شجاعت حسین کا ن لیگی سینئر رہنما کی وفات پر اظہار تعزیت

چوہدری شجاعت حسین نے نجمہ حمید کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ملک ذہین و بہادر سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔

نجمہ حمید نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ان کی سیاست کا وقت زیادہ ترہمارے ساتھ گزارا ہے.