”جیو ٹی وی“ کا نیا اعزاز، ”روپوش“ سال 2022کی ٹرینڈنگ نمبر ون ٹیلی فلم بن گئی

December 04, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے مقبول ترین انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹیلی ویژن“کے حصے میں ایک اور اعزازآگیا ہے۔ سال کے آغاز پر جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ٹیلی فلم روپوش نے ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا پر تہلکہ خیز کامیابیوں کے کئی سنگ میل عبور کئے۔ آج کی تاریخ میں 190 ملین سے زائد ویوز کے ساتھ علی فیضان کی ہدایات میں بننے والی ٹیلی فلم ”روپوش“ واحد پاکستانی کونٹینٹ بھی ہے جو انتہائی مختصر وقت میں یوٹیوب پر 100 ملین ویوز کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔ یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی گوگل کی رپورٹ کے مطابق ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی تخلیق کردہ ٹیلی فلم ”روپوش“ پورے سال 2022 کی نمبر ون ٹرینڈنگ کا اعزاز پانے والا پاکستانی کونٹینٹ بن گئی ہے۔ کامیابی کا یہ تسلسل ٹیلی فلم ”روپوش“کے تخلیق کاروں عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی پر ناظرین کی پسند اور چاہتوں کا اعتراف ہے۔