• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، وزارت خارجہ میں تقرریوں اور مستقل کیے جانے کا ریکارڈ طلب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے وزارت خارجہ میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتیوں اور بعد ازاں افسران و اہلکاروں کو مستقل طور پر ضم کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تقرریوں اور مستقل کیے جانے کا جامع ریکارڈ طلب کر لیا ،اجلاس کے دوران سنیٹر دینش کمار اور انوشہ رحمان کے درمیان ملازمین کے کوٹہ کے معاملے پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جبکہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں قتل ہونے والے 4 پاکستانی ذاتی تنازع کے باعث نشانہ بنے۔ واقعے کے حوالے سے اجرتی قتل کی سازش بھی سامنے آئی ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر آغا شازیب درانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، حکام نے گزشتہ 5 برس کے دوران وزارت خارجہ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات اور بعد ازاں مستقل طور پر ضم کیے گئے افسران و اہلکاروں کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

ملک بھر سے سے مزید