کراچی (خالد محبوب /اسٹاف رپورٹر) سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا)نے پیر کو ملیر میں مزید 5غیرقانونی ٹائرپائرولیسس پلانٹس سیل کر دئیے ،سیپا نے گھکھرپھاٹک، دیوان سیمنٹ روڈ اور بن قاسم میں کارروائی کر تے ہوئےغیرقانونی پلانٹس سیل کیے،سیپاذرائع کا کہنا ہے کہ پلانٹس کا معائنہ کرکے غیرقانونی یونٹس فوری سیل کئے جائیں۔