باپ کی بیٹے کو گرنے سے بچاتے ہوئے موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل

December 04, 2022

باپ کی بیٹے کو گرنے سے بچاتے ہوئے موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل چلانے کے دوران دوسرے ہاتھ کی مدد سے پیچھے بیٹھے اپنے بیٹے کو پکڑا ہوا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں والد کی عظمت کے حوالے سے جملہ لکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچھے بیٹھا چھوٹا لڑکا نیند سے نڈھال ہے اور ایک طرف کو لڑھک رہا ہے جبکہ اس کے باپ نے اسے ایک ہاتھ سے پکڑا ہوا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ سے وہ موٹر سائیکل بھی چلا رہا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 32 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 13 لاکھ سے زیادہ لوگ اسے پسند بھی کرچکے ہیں اور لوگوں کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔