امریکا کے ساحل پر پُراسرار 80 فٹ لمبی چیز کیا ہے؟

December 07, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ایک بہت بڑی پُراسرار چیز دریافت ہونے سے مقامی لوگ اور حکام پریشان ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلے کبھی نہ نظر آنے والی یہ چیز لکڑی اور لوہے سے بنی ہے جو کہ تقریباً 80 فٹ لمبی ہے جسے پہلی مرتبہ ساحل سے گزرنے والے لوگوں نے دیکھا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پُراسرار چیز ساحل پر ریت کی نیچے دفن تھی تاہم سمندری طوفان کے باعث یہ باہر نکلنا شروع ہوئی اور اب مکمل نمودار ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اس پُراسرار چیز کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ماہرین نے اس حوالے سے جاننے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔