جناح کلچر کمپلیکس نیو کراچی کا انتظام آرٹس کونسل کے سپرد

December 09, 2022

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت ،سیاحت و نواردات سندھ نے جناح کلچر کمپلیکس نیو کراچی کا انتظام آرٹس کونسل کراچی کے سپرد کردیا ہے،ڈی جی کلچرسندھ اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر کے مابین نومبر 2022 میں ہونے والے مفاہمتی یاداشت کے مطابق آرٹس کونسل ثقافتی و سماجی سرگرمیوں کاانعقاد کرسکے گی۔