فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا اجلاس

December 09, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 31واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے لئے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی کیڈرپوسٹس کی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی کو فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کی سفارشات پر پوسٹ گریجوایٹ اور انڈرگریجوایٹ پراگرامزکی ڈگری فیس کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ ہسپتالوں کیلئے ٹیکس کنسلٹنٹ رکھنے کی منظوری کے علاوہ یونیورسٹی کی اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرکی سیٹ کو اپ گریڈکرنے کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کے فضلہ کی سال 2022-23کیلئے تلفی کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران گنگارام ہسپتال میں مدراینڈچائلڈبلاک کیلئے سپلٹ/کیبنٹ اے سی خریدنے کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مدراینڈچائلڈ بلاک میں کام کرنے والے افسران وملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران پنجاب تھیلیسمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈرزپروینشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو سال2022-23کیلئے ڈی این اے کیلئے کیمیکلزخریدنے کے ٹینڈرکرنے کی منظوری کے علاوہ پی ٹی جی ڈی کو سال2022-23کیلئے کٹس کی خریداری کے ٹینڈرکرنے کی بھی منظوری دی گئی۔