اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکا جاں بحق

January 05, 2023

فائل فوٹو

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سال کا فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں شہری پر فائرنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی ماری گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے منگل کو 15 سالہ لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔