انٹر بینک میں ڈالر 25 اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا

January 21, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان برقرار، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں50پیسے بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں ایک روپےکا اضافہ،پاؤنڈ بھی ایک روپے تک مہنگا ہو گیا،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25پیسے کے اضافے سے 229.25 روپے سے بڑھ کر 229.50 روپے اور قیمت فروخت 229.75 روپے سے بڑھ کر 230.00 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 237.20 روپے سے بڑھ کر 237.70 روپے اور قیمت فروخت 239.50 روپے سے بڑھ کر 240.00 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 268.30 روپے سے بڑھ کر 269.30 روپے اور قیمت فروخت 271.00 روپے سے بڑھ کر 272.00 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 90 پیسے کے اضافےسے 307.00 روپے سے بڑھ کر 307.90 روپے اور قیمت فروخت 310.00 روپے سے بڑھ کر 311.00 روپے ہو گئی۔