کسٹمز اور دیگر ایجنسیوں کی کارروائی 15 ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط

January 25, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک مشترکہ کارروائی پر 1450 کلو گرام منشیات ضبط کرلی جس میں 586کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن شامل ہیں ، جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں تقریباََ 15 ارب روپے ہے، گرفتارمنشیات فروشوں کو قانونی کاروائی کے لیےکسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔