علی امین گنڈاپور نے اپنی آڈیو کی تصدیق کردی

January 27, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور نے اپنی آڈیو اصلی ہونے کی تصدیق کردی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کی جو آڈیو وائرل کی گئی ہے وہ اصلی ہے، جعلی یا ٹیمپرڈ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس آڈیو میں ہونے والی گفتگو پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کے آفیشل سے ہے جس میں وہ جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے آفیشل اکاؤنٹ میں فنڈز ریلیز کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ مگر سوال یہ ہے کہ ان کی پرائیویسی کو کون مانیٹر کرکے لیک کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما کی آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں انہیں امتیاز نامی شخص سے گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔