• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی سوئٹزرلینڈ کے نائب صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سوئٹزر لینڈ کے نائب صدر اور وزیر خارجہ اگنازیو کاسس سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے موقع پر پرائمنسٹر شہباز شریف اور اگنازیو کاسس کی ملاقات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق سوئس وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق سوئس وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل کے آئندہ مراحل میں تعاون اور معاونت کی خواہش ظاہر کی۔

دوران گفتگو شہباز شریف نے کہا کہ  اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر کامیاب عمل درآمد خطے میں پائیدار امن اور عالمی اقتصادی استحکام کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں سوئٹزر لینڈ کی مسلسل سرمایہ کاری کو سراہا اور کہا کہ امید ہے سوئس کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کریں گی۔

شہباز شریف نے اگنازیو کاسس سے گفتگو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور سائبر سیکیورٹی میں سوئٹزرلینڈ کی ضرورت پوری کرنے کے لیے پاکستانی ماہرین کی خدمات کی پیشکش کی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق فریقین نے ادویہ سازی، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

قومی خبریں سے مزید