پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ان کی کامیاب سفارت کاری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں جاپان کے دورے کی دعوت دی ہے۔
ملک نور اعوان نے جاپان بھر کے لیگی کارکنان کی جانب سے ارسال کردہ تہنیتی خط میں اعلان کیا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم کی تشریف آوری پر مسلم لیگ (ن) جاپان کی جانب سے ان کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا جائے گا اور انہیں سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی انتہک محنت سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ جاپانی کمیونٹی کی خواہش ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ میں جاپان کا دورہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ جہاں اوور سیز پاکستانیوں کے حوصلے بلند کرے گا، وہیں پاک جاپان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم ثابت ہوگا۔