قرض کی ری اسٹرکچرنگ کرانی چاہیے، حفیظ پاشا

January 28, 2023

سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ آئی ایم ایف سے مل کر اپنے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کرا سکیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تجارتی خسارہ پانچ سے چھ ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔

حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ قرضوں کی واپسی کے لیے بھی سات، آٹھ ارب ڈالر چاہئیں، دونوں ملا کر اگلے چھ ماہ میں پاکستان کو 14 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ ادارے کا وفد نویں جائزے کیلئے 31 جنوری کو پاکستان آئے گا۔

اسلام آباد میں ایسٹر پیریز کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں 9 فروری تک رہے گا۔