میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ جاری

January 29, 2023

خالصتان کے قیام کے لیے آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ ریفرنڈم ہو رہا ہے، میلبرن میں سکھ کمیونٹی کے افراد آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلبرن میں ووٹنگ کے لیے سکھ برادری کی 2 کلومیٹر طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

سکھ پریس ایسوسی ایشن کے مطابق ریفرنڈم میں دن بھر میں سیکڑوں افراد کے ووٹنگ میں حصہ لینے کی توقع ہے۔

سکھ پریس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ خالصتان مہم کی آسٹریلیا کے مقامی گروپوں نے بھی حمایت کی ہے، بھارتی ریاستی سکھ مخالف پروپیگنڈا مہم کی کوریج کو منفی طور پر متاثر کر رہا ہے۔

ریفرنڈم میں شریک افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مشرقی پنجاب میں جبری قبضہ ختم کرے، اقوامِ عالم بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔

ریفرنڈم کے موقع پر سکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا، برطانیہ، سوئٹزر لینڈ اور 7 یورپی ممالک میں خالصتان کے لیے ریفرنڈم میں ووٹنگ ہو چکی ہے۔