گرانٹ بریڈبرن پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

January 30, 2023

گرانٹ بریڈبرن - فوٹو: فائل

پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کےلیے گرانٹ بریڈبرن مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرانٹ بریڈبرن کے مکی آرتھر کے کوچنگ سیٹ اپ میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔

گرانٹ بریڈبرن نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچ بھی رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ بریڈبرن 2018 سے جون 2020 تک قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بھی رہے ہیں۔

گرانٹ بریڈبرن اکتوبر 2021 میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔