پاسپورٹ کی سرکاری فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، وزارت داخلہ

January 30, 2023

ترجمان وزارت داخلہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پاسپورٹ کی سرکاری فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد سے ترجمان وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای۔پاسپورٹ کی منظوری دی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ای۔پاسپورٹ سہولت کا اجراء فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔