کراچی باسکٹ بال کی سر گرمیوں کا آغاز

January 31, 2023

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر سرپرستی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی سالانہ سرگرمیوں کا رنگارنگ آغاز نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں نصرت بھٹو الیون نے شہیدبے نظیر بھٹو الیون کو شکست دی، کے بی بی اے کی سالانہ سرگرمیوں کا افتتاح عثمان باسکٹ بال کلب کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے کیا، اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان ممتاز قانون دان ندیم شیخ ایڈوکیٹ اور غلام عباس جمال ایڈوکیٹ و دیگر موجود تھے۔

بلدیہ عالیہ جنوبی کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر افشاں رباب سید کی زیرسرپرستی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اورعثمان کلب کے زیراہتمام انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر منعقد ہونے والا محترمہ بینظیر بھٹو شہید گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ آرام باغ کلب نے بحریہ کالج کو شکست دیکر جیت لیا۔

فائنل کی مہمان خصوصی ایڈشنل کمشنر کراچی کنول نظام بھٹو تھیں جنھوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اسناد اور ٹرافیاں پیش کیں، اس موقع پر عثمان کلب کی صدر شاہدہ پروین کیانی کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان آرگنائزنگ سیکریٹری زعیمہ خاتون اور دیگر موجود تھے۔