کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا ایشین کرکٹ کونسل میں کے رکن بن گئے، جے شاہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین بننے پر ان کی خالی نشست پر اب راجیو شکلا ایگزیکٹو بورڈ ممبر کے طور پر بی سی سی آئی کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل 5 مارچ کو لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کرانے کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے لیے پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کا فیصل آباد میں تربیتی کیمپ ختم ہو گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے نویں قومی سائیکلنگ چیمپین شپ جیت لی۔
پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر 22 ویں ایشین جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
بہاولپور میں 20 ویں چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے جاری ہیں۔