سوئی سدرن گیس کمپنی نے نویں قومی سائیکلنگ چیمپین شپ جیت لی۔
دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی نویں قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کے مقابلے مکمل ہو گئے، اختتام پر ایس ایس جی سی نے مختلف کیٹیگریز میں 10 گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز میڈل جیتے۔
اس کے بعد صوبہ خیبر پختون خوا کی ٹیم نے 4 گولڈ، 1 سلور اور 3 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
نویں قومی سائیکلنگ چیمپین شپ میں صوبہ پنجاب نے تیسری اور بلوچستان نے قومی چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔