آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے لیے پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کا فیصل آباد میں تربیتی کیمپ ختم ہو گیا۔
ویمن پلیئِرز کا کیمپ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں 28 روز تک جاری رہا جس میں خواتین کھلاڑیوں نے اقبال اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔
کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں۔
خواتین کھلاڑیوں کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ بھی کھیلے گئے۔۔
اس تربیتی کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کے فنٹس ٹیسٹ بھی کیے گئے۔