پشاور دھماکا: مسجد سے متصل رہائشی کوارٹر بھی گرا

January 31, 2023

پشاور میں گزشتہ روز پولیس لائنز دھماکا کے نتیجے میں مسجد سے متصل رہائشی کوارٹر بھی گرا۔

اہل محلہ کے مطابق دھماکے سے قریب کی ایک مسجد بھی شہید ہوئی جبکہمسجد کی چھت متصل رہائشی کوارٹر پر گری۔

کوارٹر میں رہائش پذیر پولیس کانسٹیبل یشوا طارق کی نانی جاں بحق ہوئیں۔

پولیس کانسٹیبل یشوا طارق کے بھائی شمعون طارق نے بیان میں کہا کہ چھت گرنے سے بھابھی، بہن اور 2 سالہ بھانجا حمیق مسیح بھی زخمی ہوئے۔