حکمرانوں نے تمام مسائل کا حل آئی ایم ایف سے منسلک کردیا، حافظ نعیم

February 01, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط عالمی ساہو کاروں اور ان کے ایجنٹ حکمرانوں نے تمام مسائل کا حل اور بد حال معیشت کی بہتری کا علاج صرف آئی ایم ایف کے پروگرام اور ملنے والی امداد سے منسلک کر دیا ہے، حکومت اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات کے باوجود وفاقی حکومت نے 178لگژری گاڑیاں منگوائی ہیں اور77رکنی جہازی کابینہ کا بوجھ کم کرنے پرتیار نہیں، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں تو اضافہ کیا جا رہا ہے لیکن جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا، عوام سے تو قربانی مانگی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔