جماعت دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

February 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے سالانہ امتحانات2023 کیلئے دہم جماعت سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 14فروری 2023ء تک توسیع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی امتحانات 2022ء کے امتحانی پرچوں میں فیل، گزشتہ برسوں میں ناکام یا اضافی پرچے دینے کے خواہشمند طلباء و طالبات بھی اپنے امتحانی فارم نئے شیڈول کے مطابق جمع کرا سکتے ہیں۔