ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں 9 نئے ارکان کا اضافہ

February 01, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی میں مزید ارکان کا اضافہ کردیا گیا ہے، جن کا تعلق پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی سے ہے، دونوں جماعتوں کے ایم کیو ایم میں انضمام کے بعد ان جماعتوں کے اہم رہنمائوں کو رابطہ کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے مجموعی طور پر نو نئے ارکان کو رابطہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، جس کا سرکلرجاری کردیا گیا ہے، ارکان میں ڈاکٹر نگہتشکیل، کامران فاروق، وسیم حسین، حسان صابر ایڈووکیٹ،حفیظ الدین، آسیہ اسحاق، آفاق جمال ، صوفیہ سعیداورشمشاد صدیقی شامل ہیں،نئے ارکان مصطفی کمال ، فاروق ستار کے ساتھ ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے۔