• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای سے 5 مطلوب اشتہاری گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل

لاہور(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات(یو اے ای) سے 5مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کردیا گیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بیرون ملک فرار اشتہاریوں کے خلاف سی سی ڈی کا کامیاب آپریشن جاری ہے، اس دوران اسپیشل آپریشن سیل نے متحدہ عرب امارات سے 5 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سی سی ڈی کو قتل اور مالی فراڈ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، سی سی ڈی ٹیم پانچوں اشتہاریوں کو لے کر یو اے ای سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی، گرفتار ملزمان میں قتل کے مقدمے میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری محمد جمیل بھی شامل ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید