• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی، میونسپل بانڈز کے اجرا کی باضابطہ منظوری دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے میونسپل بانڈز کے اجرا کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جس کے ساتھ ہی کراچی پاکستان کا پہلا شہر بن گیا ہے جو مالیاتی جدت، پائیداری اور خود انحصاری کی جانب ایک جرأتمندانہ قدم اٹھا رہا ہے،یہ منظوری میئر کراچی کے حالیہ دورہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے بعد دی گئی ہے جہاں انہوں نے مالیاتی جدت اور عوام و نجی شعبے کی شراکت داری کے ذریعے کراچی کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا،یہ سنگِ میل اہم تبدیلی کی علامت ہے کہ کس طرح کراچی جیسے شہر اپنے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈنگ کے ذرائع کو وسعت دے سکتے ہیں، محدود سرکاری فنڈز پر انحصار کرنے کے بجائے بلدیہ عظمیٰ کراچی اب ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر شفاف اور پائیدار مالیاتی طریقوں کو اپنا رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید