• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت؛ پولیس اہلکار پر4 لاکھ کی کر پشن کا الزام، انکوائری کا حکم

اسلام آباد ( ایوب ناصر ) وفاقی دارالحکومت ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ کرپا کے محرر کے خلاف چار لاکھ روپے رشوت لے کر مسروقہ کار اور موٹر سائیکل چھوڑ نے کی انکوائری کا حکم دے دیا ، پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سوہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد وارث کے محررکاظم رضا کے خلاف تحریری الزام کی شفاف انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں جس کی روشنی میں احتسابی عمل درآمد کیا جائے گا ۔
ملک بھر سے سے مزید