کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی و غیر ملکی فرموں سے اپنے ہیڈ کوارٹر اور کراچی انسپکٹرویٹ کے دفاتر میں لیول ون کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) اپنے ادارے کی ٹیم کے بجائے تھرڈ پارٹی سروس پرو وائڈرز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے اس حوالے سےٹینڈر بھی جاری کر دیا ہے۔