اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی وہ سمری مسترد کر دی ہے جو وفاقی وزارت پٹرولیم نے گزشتہ ہفتے پرائم منسٹر آفس کو منظوری کیلئے بھجوائی تھی۔ وفاقی وزارت پٹرولیم کی سمری میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی سے تعلق رکھنے والے دو سے زائد ڈائریکٹرز پہلے ہی پی پی ایل کے بورڈ میں دو ٹرمز مکمل کر چکے تھے اور کمپنی رولز کے تحت بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کوئی بھی ڈائریکٹر تین تین سالوں کی دو سے زیادہ ٹرمز کے بعد ڈائریکٹر نہیں رکھا جا سکتا۔