پشاور( ارشد عزیز ملک، طاہر خلیل ) خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین خفیہ رابطوں ،ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کی روشنی میں امیدواروں کی نامزدگی کے بعدبلامقابلہ انتخاب کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،ایوان بالا کی11نشستوں کیلئےحکمران جماعت نے 6اور اپوزیشن نے 5امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جس کے باعث تمام امیدوار غیر اعلانیہ طورپر فتحیاب ہوگئے ہیں، دیگر تمام امیدوار دستبردار ہو جائیں گے نشستوں کی تقسیم کے مشترکہ فارمولا کے تحت حکومت کو 4جنرل ، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خواتین کی نشست ملے گی جبکہ اپوزیشن اتحاد کے حصہ میں3جنرل، ایک ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی ایک نشست آئیگی۔جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید، فیصل جاوید ، مرزا خان آفریدی اور نور الحق قادری ، ٹیکنوکریٹ پر اعظم سواتی اور خواتین نشست پر روبینہ ناز امیدوار ،جے یوآئی کے مولانا عطاالحق درویش، ن لیگ کے نیاز محمد اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود امیدوار، دلاور خان اور روبینہ خالد کی کامیابی بھی یقینی ہے۔