اسلام آ باد ( رانا غلام قا در )راولپنڈی شہر اور کینٹ کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والے راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوکر1747فٹ پر پہنچ گئی۔ راول ڈیم میں پانی کی زیادہ سے زیادہ سطح 1752فٹ ہے۔ گویا ڈیم میں صرف پانچ فٹ مزید ذخیرہ کی گنجائش ہے ۔