سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس، سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

February 02, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں زبیر عرف چریا، عبد الرحمان عرف بھولا سمیت دیگر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی کردی، ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی، عمر حسن اور دیگر بری ہونیوالوں کے وکلا نے وکالت نامے جمع کرائے،وکیل نے کہا اپیل 7روز کے بجائے 2 سال بعد کی گئی ، نقول فراہم کی جائیں، عدالت نے سماعت 4ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔