انتقامی کاروائیاں کرنے والوں کے ساتھ کیسے بیٹھیں، شوکت یوسفزئی

February 03, 2023

فائل فوٹو

سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہاپیکس کمیٹی کی دعوت ملی لیکن انتقامی کاروائیاں کرنے والوں کے ساتھ کیسے بیٹھیں، ایک جانب لاشیں پڑی تھیں دوسری جانب یہ 417 ارب روپےکا حساب مانگ رہےتھے۔

سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور پولیس نے قربانیاں دی ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاق نے خیبرپختون خوا کے فنڈز بند کردیے ہیں، وفاقی حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک میں استحکام آئے۔