تانڈہ ڈیم سے آخری بچے کی لاش نکال لی گئی

February 03, 2023

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے ریسکیو آپریشن کے چھٹے روز تانڈہ ڈیم سے آخری بچے کی لاش نکال لی گئی۔

کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ 29 جنوری کو پیش آیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی بد قسمت کشتی میں 57 مدرسے کے طالب علم سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی الٹنے سے ملاح ساجد اور 51 بچے جاں بحق ہوئے، 5 کو بچا لیا گیا تھا۔

کوہاٹ پولیس نے حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کیا تھا۔

ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور نیوی کے جوان، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔