باپ کے بعد بیٹا بھی لاپتا، ماں نے عدالت سے رجوع کرلیا

February 03, 2023

باپ اور بیٹے کے لاپتہ ہونے سے متعلق عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

باپ کے بعد بیٹا بھی لاپتا ہوگیا، ماں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی و دیگر سے 24 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ عرفان زہرانی 31 جنوری 2023 سے لاپتا ہے جبکہ عرفان کے والد پٹھان زہرانی 3 سال سے لاپتا ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ عرفان زہرانی باپ کی بازیابی کیلئے احتجاج کرتا رہا ہے۔

لاپتا عرفان کی والدہ نے عدالت سے درخواست کی کہ اس کے بیٹے اور شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔