شاہ کربلاء ٹرسٹ کے تحت جلسہ کل ہوگا

February 04, 2023

کراچی(پ ر) شاہ کربلاء ٹرسٹ کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ کا جلسہ اتوار 13رجب کو فوراً بعد نماز مغربین امام بارگاہ شاہ کربلارضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں منعقد ہوگا ،صدارت مولانا علی محمد نقوی ،نامور شعراء کرام اور منقبت خواں بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے۔