خیرپور میں لاکھوں روپے راشن کے 4 ٹرک لوٹ لیے گئے

February 04, 2023

خیرپور میں فلاحی تنظیم کی جانب سے تقسیم کیلئے لائے گئے لاکھوں روپے راشن کے چار ٹرک سیلاب متاثرین اور عام شہریوں نے لوٹ لیے۔

بھگدڑ سے خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے، سیلاب سے متاثرہ خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں فلاحی تنظیم کی جانب سے لاکھوں روپوں کے راشن سے بھرے ٹرک پہنچے تو سیلاب متاثرین اور عام شہریوں نے ٹرکس پر دھاوا بول دیا، ٹرکوں پر چڑھ گئے، راشن لوٹ کر ساتھ لے گئے۔

لوٹ مار کے دوران بھگدڑ کے باعث خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، موقع پر موجود پولیس اہلکار بھی راشن کی لوٹ مار کو روک نا سکے، فلاحی تنظیم نے تھانہ کوٹ ڈیجی میں ابتدائی رپورٹ درج کروادی۔